google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چارسدہ: مندنی پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور اقدامِ قتل میں ملوث ملزم گرفتار

چارسدہ: مندنی پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور اقدامِ قتل میں ملوث ملزم گرفتار

0

 چارسدہ: تھانہ مندنی کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور اقدامِ قتل میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او فضل دیان خان اور پولیس نفری نے انجام دی۔تفصیلات کے مطابق، مندنی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چند مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر کسی واردات کی نیت سے علاقے میں گھوم رہے ہیں۔ اطلاع پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزمان کا تعاقب کیا



فضل کلے، ہری چند کے مقام پر ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکا۔ حملے کے نتیجے میں ایک راہگیر، حمید اللہ ولد شمس الرحمن ساکن سید جلال کلے امبر سر قلعہ، زخمی ہو گیا، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس نے دفاعی فائرنگ کے ذریعے جوابی کارروائی کی، لیکن ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کی شناخت فضل مالک عرف مالکے ولد عبدالحسن، رضوان عرف نانا ولد ملنگ، اور شہزاد ولد ہنر خان ساکن امبر سر حال شیر پاؤ کے طور پر ہوئی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران نامزد ملزمان میں سے ایک، شہزاد ولد ہنر خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اسی کارروائی کے دوران پولیس نے ایک اور شخص کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 415 گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی۔پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !