google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا

مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا

0

 

مستونگ (نمائندہ خصوصی):

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ مستونگ کے علاقے لکپاس میں واقع نوشکی کراس کے قریب ایک ہوٹل میں پیش آیا۔




لیویز کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد شعیب اور ان کی اہلیہ بے نظیر کے طور پر ہوئی ہے، جن کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ دونوں کا تعلق بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور کوئٹہ سے تھا۔ شعیب نے سات سال قبل کوئٹہ کی رہائشی بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔ کچھ عرصہ قبل دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی تھی، جس کے بعد مقتولہ کے بھائیوں نے پیر کے روز جوڑے کو کھانے پر بلایا۔

شعیب اپنی حاملہ اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ پنجگور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوا، اور راستے میں مستونگ کے علاقے لکپاس میں ایک ہوٹل پر رات گزارنے کے لیے رکے۔ صبح کے وقت بے نظیر کے بھائیوں نے ٹیلیفون کے ذریعے ان کی موجودگی کا پتہ لگایا اور ہوٹل پہنچ کر دونوں میاں بیوی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او پیر جان علیزئی کے مطابق بے نظیر حاملہ تھیں اور ان کے دو بچے — چھ سالہ اور تین سالہ — بھی تھے۔ لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !