google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 المعروف بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات

المعروف بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات

0

 برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نور پور شاہاں، اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہیں۔ ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔



افتتاحی تقریب میں راجہ سرفراز اکرم، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ملک ابرار، دانیال چوہدری، میاں محمد سومرو، راحت قدوسی، حذیفہ رحمان، زمرد خان، رانا محمد نذیر، راجہ شہباز، راجہ شہزاد، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ، امتیاز جنجوعہ، نعیم اعظم خان، محمد وسیم، برگیڈیئر راجہ محمد آصف، قاری عبیدالرحمان، گوہر زاہد ملک اور عمر زاہد ملک سمیت کئی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عرس کے پہلے دن زائرین میں تقسیم ہونے والے لنگر کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم سرگرم رہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بری امام کے لنگر کے کچن ایریا کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی، فریزر میں رکھی اشیاء، مصالحہ جات اور گوشت سمیت دیگر اجزاء کی جانچ کی گئی۔ حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کی گئی۔



تین روزہ عرس کے دوران محافل نعت اور محفل قوالی کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جن میں ملک کے ممتاز نعت خواں اور قوال حضرات شرکت کریں گے۔ عرس کے آخری دن اختتامی تقریب اور اجتماعی دعا ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !