google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا کامیاب انعقاد

پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا کامیاب انعقاد

0

 کراچی (6 اگست 2025):

پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں جدید ہتھیاروں کے استعمال، فائرنگ اور مختلف جنگی منظرناموں پر مبنی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ مشق دونوں ممالک کی بحری اسپیشل فورسز کے مابین پہلا باقاعدہ تربیتی تبادلہ ہے۔ مشق میں سمندر اور خشکی پر شہری اور جنگی حالات میں آپریشنز کی مشق کی گئی، جن میں شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، سنائپرنگ، کلیئرنس آپریشنز اور کوآرڈی نیٹڈ حملے شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اسپیشل فورسز نے اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ مشق کا بنیادی مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کے لیے تیاری کو بہتر بنانا اور دو طرفہ عسکری حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

آئی ایس پی آر نے اس مشق کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عسکری تعاون کا ایک نیا اور اہم باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشق باہمی اعتماد، ہم آہنگی، اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس نوعیت کی دو طرفہ مشقیں نہ صرف دونوں ممالک کی فورسز کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ علاقائی سلامتی اور تعاون کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !