google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 12 ربیع الاول: بلاول بھٹو زرداری کی قوم کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد

12 ربیع الاول: بلاول بھٹو زرداری کی قوم کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد

0

 

کراچی (6 ستمبر 2025):

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 12 ربیع الاول، عید میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ:"حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں اور آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ تا قیامت انسانیت کے لیے ہدایت و نجات کا سرچشمہ ہے۔"



انہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو خدمتِ انسانیت، اخوت، ایثار اور فلاح و بہبود کا عملی نمونہ ہے۔ آپ ﷺ نے ایک ایسا عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا جو آج بھی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے نبی کریم ﷺ کے اس فرمان کا حوالہ بھی دیا:"بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے۔"

انہوں نے کہا کہ یہ فرمان ہمارے لیے ایک روشن مینار ہے اور آج کی دنیا میں ہمیں اسی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے محبت، ہمدردی، اور یگانگت کو فروغ دینا ہوگا۔آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی:"اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر سچے دل سے عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !