google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یومِ دفاع: سکھر میں 300 فٹ بلند پرچم لہرا دیا گیا، ملک بھر میں تقاریب، ریلیاں، اور خراجِ عقیدت

یومِ دفاع: سکھر میں 300 فٹ بلند پرچم لہرا دیا گیا، ملک بھر میں تقاریب، ریلیاں، اور خراجِ عقیدت

0

 

سکھر (6 ستمبر 2025):

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سکھر میں ایک منفرد انداز میں حب الوطنی کا اظہار کیا گیا جہاں 300 فٹ اونچا، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطن سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔



سندھ بھر میں یومِ دفاع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں۔ دادو، عمر کوٹ اور سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ریلیاں نکالی گئیں، جن میں طلبہ، اساتذہ اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

پنجاب کے مختلف شہروں حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور کوٹ ادو میں بھی یوم دفاع پر ریلیاں اور جلوس نکالے گئے، جن میں شرکاء نے "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان پائندہ باد" کے نعرے لگائے۔

ادھر سیالکوٹ میں یوم دفاع کے حوالے سے سیالکوٹ قلعہ پر "ہلالِ استقلال" کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر دفاع خواجہ آصف تھے۔

خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا:"افواجِ پاکستان بنیان المرصوص ہیں، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !