google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عید میلاد النبی ﷺ اور یومِ دفاع کا ایک دن آنا قومی یکجہتی کا پیغام ہے، ہمیں فرقہ واریت سے نکل کر متحد ہونا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔(محبت بن ظاہر خان )

عید میلاد النبی ﷺ اور یومِ دفاع کا ایک دن آنا قومی یکجہتی کا پیغام ہے، ہمیں فرقہ واریت سے نکل کر متحد ہونا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔(محبت بن ظاہر خان )

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)

عید میلاد النبی ﷺ اور یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے زیڈ کے بی (ZKB) کی جانب سے ایک پُروقار اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی زیڈ کے بی کے وائس چیئرمین، جناب محبت بن ظاہر خان تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں ان دونوں عظیم دنوں کی اہمیت اور ان کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی۔محبت بن ظاہر خان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے دوہری خوشیوں کا دن ہے   ایک طرف یہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے، جو تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے، اور دوسری طرف یومِ دفاعِ پاکستان ہے، جو ہماری تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب ہماری مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق



 نہیں بلکہ ایک عظیم نشانی ہے کہ دونوں دن ایک ساتھ آ رہے ہیں، جو ہمیں اس بات کا پیغام دے رہے ہیں کہ روحانی اور قومی یکجہتی ایک دوسرے کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے سیرت النبی ﷺ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا کے تمام سمندر سیاہی بن جائیں اور درخت قلم، تب بھی حضور اکرم ﷺ کی شان کو مکمل طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔ آپ ﷺ کی سیرت رہتی دنیا تک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔محبت بن ظاہر خان نے 6 ستمبر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا، لیکن ہماری افواج نے دشمن کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ دنیا حیران رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے دیے گئے سنہری اصول ایمان، اتحاد، قربانی اور ڈسپلن پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی قوم کو درپیش مسائل سے نکال سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل


 ہوا ہے، لیکن افسوس کہ ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم تمام تر فرقہ واریت، علاقائیت، لسانیت اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت میں ایک ہو جائیں۔ افواجِ پاکستان ہماری عزت، فخر اور جان ہیں، اور ہر شہری پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصے کی ذمہ داری خلوص نیت اور دیانتداری سے نبھائے۔ محبت بن ظاہر خان نے زیڈ کے بی کے (زاھد خان اینڈ برادرز) سفر پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے نے 1973 میں بلوچستان سے اپنا عملی سفر شروع کیا، اور آج یہ ملک کے ان چند اداروں میں شامل ہے جنہوں نے مکمل طور پر پاکستان میں ہی سرمایہ کاری کی۔ زیڈ کے بی کی پہچان عالمی معیار کے مطابق ترقیاتی منصوبے ہیں، اور آج یہ ادارہ پچاس ہزار سے



 زائد محنت کشوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زیڈ کے بی اب حکومت کے ساتھ شراکت داری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنا چاہتا ہے، تاکہ ملک میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے "زیڈ کے بی نور نامہ فاؤنڈیشن" کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا، جو فلاحی، تعلیمی اور صحت کے شعبوں میں عملی اقدامات کرے گی۔محبت بن ظاہر خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ زیڈ کے بی کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور نہ ہی ادارے کے کوئی سیاسی عزائم ہیں۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف پاکستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور نوجوانوں کو باوقار روزگار کی فراہمی ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم سب کو اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا ہوگا، کیونکہ ایک متحد قوم ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ یہ وقت تقاضا کرتا ہے کہ ہم بحیثیتِ قوم بیدار ہوں، اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں، اور اس ملک کو وہ مقام دلائیں جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !