google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہزاروں بستیاں زیرِ آب، نقل مکانی کا سلسلہ جاری پنجاب میں بدترین سیلابی صورتحال، ہزاروں بستیاں زیرِ آب، لاکھوں متاثر

ہزاروں بستیاں زیرِ آب، نقل مکانی کا سلسلہ جاری پنجاب میں بدترین سیلابی صورتحال، ہزاروں بستیاں زیرِ آب، لاکھوں متاثر

0

 

لاہور (نمائندہ خصوصی) – پنجاب اس وقت شدید سیلابی کیفیت سے دوچار ہے، جہاں دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ مختلف واقعات میں 33 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر، چشتیاں اور ساہیوال شامل ہیں۔




ذرائع کے مطابق، دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔ بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، جسے ماہرین آبی جارحیت قرار دے رہے ہیں۔

  • ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد میں اضافہ دیکھا گیا، مگر فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر پانی کی سطح میں کمی آئی ہے اور وہاں درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

سیلابی ریلوں کے باعث ہزاروں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں اور لاکھوں افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں راستے منقطع ہو چکے ہیں جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

محکمۂ آبپاشی، ریسکیو 1122، اور پاک فوج کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ کشتیاں، ہیلی کاپٹرز اور دیگر وسائل کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ، طبی مراکز اور عارضی رہائش گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر بین الاقوامی آبی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔


محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے بچیں اور صرف سرکاری اطلاعات پر انحصار کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !