google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت مومنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے: پیر ناصر عباس قادری

حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت مومنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے: پیر ناصر عباس قادری

0

 

لاہور (نمائندہ خصوصی) – امام حسن کونسل پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد مدینہ، مہر کالونی، اعوان ٹاؤن لاہور میں "مودّت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ کو امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔



کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانی و مرکزی چیئرمین امام حسن کونسل پاکستان، گدی نشین دربار عالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی سچیاری نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ آف جہانیاں منڈی کے صاحبزادے پیر ناصر عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ:

"نواسۂ رسول ﷺ، نورِ دیدۂ حیدرِ کرّار، جگر گوشۂ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا، حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت مبارکہ مومنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ کی شخصیت ہر شعبہ زندگی میں مسلمانوں کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اگر آج امتِ مسلمہ امام حسنؑ کی سیرت پر عمل کرے تو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی ممکن ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسنؑ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے امت کی وحدت اور اسلامی اخوت کے لیے اپنے حق کو قربان کر دیا اور صلح کو ترجیح دی تاکہ خون خرابہ نہ ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !