گلگت بلتستان، دیوسائی — 5 ستمبر 2025:
پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ (QB) پر دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ہمالیائی بھورے ریچھ نے حملہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی شب اس وقت پیش آیا جب گلوکارہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک ٹینٹ میں آرام کر رہی تھیں۔ اسی دوران ایک بھوکا ریچھ خوراک کی تلاش میں ٹینٹ پھاڑ کر اندر داخل ہوا۔
-
قرۃ العین بلوچ نے ریچھ کو دیکھ کر چیخ و پکار کی، جس پر ان کے قریبی اسٹاف، وائلڈ لائف اہلکار اور ہوٹل کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا۔حملے میں گلوکارہ کے بازو پر زخم آئے، جن کے متعلق شبہ ہے کہ ریچھ نے اپنے پنجے سے حملہ کیا۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ریچھ حملے کے فوراً بعد بھاگ گیا۔حکومت گلگت بلتستان اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے بی بی سی اردو کو تصدیق کی ہے کہ واقعہ پیش آیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد گلوکارہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے
ہمالیائی بھورا ریچھ عام طور پر انسانوں پر حملہ نہیں کرتا جب تک اسے اشتعال نہ دلایا جائے یا وہ شدید بھوکا نہ ہو۔دیوسائی جیسے علاقوں میں کیمپنگ کے دوران احتیاطی تدابیر جیسے خوراک کو محفوظ رکھنا، خوشبو دار اشیاء کو ٹینٹ سے دور رکھنا، اور وائلڈ لائف گائیڈز کے ساتھ رہنا انتہائی ضروری ہے۔

.jpg)