google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو پبلک ہیلتھ لیڈرشپ میں پہلا نیشنل ہیلتھ ایوارڈ

پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو پبلک ہیلتھ لیڈرشپ میں پہلا نیشنل ہیلتھ ایوارڈ

0

کراچی (نمائندہ خصوصی):

22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے موقع پر منعقد ہونے والے پہلے نیشنل ہیلتھ ایوارڈز میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو پبلک ہیلتھ لیڈرشپ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔




یہ تقریب 23 اکتوبر 2025 کو پی اے ایف کنونشن ہال، کراچی میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال تھے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے زیرِ اہتمام اور فیڈرل منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کی گئی۔



تقریب میں ملک بھر سے ممتاز ماہرینِ صحت، پالیسی سازوں، ریسرچرز اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر زکی الدین احمد، کنوینر اور شریک بانی ہیلتھ ایشیا، نے اپنے خطاب میں کہا:ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین کو اس عالمی پلیٹ فارم کے ذریعے سراہا جا رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شہزادعلی خان نے پبلک ہیلتھ میں قیادت اور تحقیق کے میدان میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔"کہ اپنے خطاب میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہاہیلتھ ایشیا جیسے عالمی معیار کے ایونٹس نہ صرف ہمارے ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ ماہرین کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ میں پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو ان کی غیر معمولی خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"ایوارڈ وصول کرنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ:یہ ایوارڈ نہ صرف میری ذات کے لیے اعزاز ہے بلکہ پاکستان کے تمام پبلک ہیلتھ پروفیشنلز کی محنت کا اعتراف بھی ہے۔ میں یہ اعزاز اپنی ٹیم اور طلبہ کے نام کرتا ہوں جو عوامی صحت کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔


ہیلتھ ایشیا 2025 کے دوران 24 سے زائد بین الاقوامی مقررین اور 240 سے زیادہ قومی ماہرین نے مختلف سائنسی سیشنز میں شرکت کی، جبکہ 200 سے زائد اداروں نے جدید طبی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی۔
اختتام پر منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہیلتھ ایشیا آئندہ بھی پاکستان میں صحت کے شعبے میں جدت، تعاون اور پالیسی سطح پر بہتری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !