google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سابق چیئرمین بیت المال/سابق ممبر قومی اسمبلی/سابق سیکرٹری/ سوات آپریشن میں نمایاں خدمات پہ ہلال امتیاز جیسے اعزاز سے نوازا گیا

سابق چیئرمین بیت المال/سابق ممبر قومی اسمبلی/سابق سیکرٹری/ سوات آپریشن میں نمایاں خدمات پہ ہلال امتیاز جیسے اعزاز سے نوازا گیا

0



پاکستان کی تاریخ کے پہلے پری کیڈٹ کالج میں (5th,6th,7th,8th) کلاس کے لیے داخلے کی مکمل تفصیلات اور تاریخ کا اعلان کردیا


 اور اگر جرات اور بہادری کی بات کی جائے تو ملک پاکستان پہ بری نظر رکھنے والے دہشتگرد *سکندر* جیسے کردار کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے *زمرد خان* (ہلال امتیاز) سربراہ پاکستان سویٹ ہوم نے میڈیا سے گفتگو کی۔(اسلام آباد) پاکستان سویٹ ہوم H-9 میں میڈیا بریفننگ میں سربراہ پاکستان سویٹ ہوم *محترم زمرد خان* (ہلال امتیاز) نے پاکستان سویٹ ہوم اور صدیق پبلک سکول کے اشتراک سے پاکستان کی تاریخ کے پہلے پری-کیڈٹ کالج میں داخلے کے متعلق تفصیلی گفتگو کی


 زمرد خان ہلال امتیاز نے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے پراجیکٹس سویٹ ہوم (اسلام آباد۔سکھر۔ بھلوال) اور کیڈٹ کالج (سوہاوا) کے بعد یتیم بچے اور بچیوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن کا آغاز ہے۔ جس میں پاکستان بھر کے یتیم بچے اور بچیاں مفت جدید اور معیاری طرز تعلیم حاصل کر سکتے ہیں *محترم زمرد خان* ہلال امتیاز نے کہا کہ جس طرح ہم ن 2010






 میں  سوات آپریشن کے بعد سویٹ ہوم کا سنگ بنیاد رکھا اور جو بچے اور بچیاں  اس وقت ہمارے پاس آئے آج وہ الحمدللہ (ڈاکٹرز  وکلاء انجینئرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی) میں تعیلم حاصل کر رہے ہیں مجھے خوشی ہیں کہ میرے بیٹے آج اس مقام پر ہیں۔ زمرد خان ہلال امتیاز نے مزید کہا کہ میں پاکستان بھر کے یتیم بچے اور بچیاں کو دعوت دیتا ہو کہ آئے اور اپنے خوابوں کو پورا کریں پاکستان سویٹ ہوم آپ کو  معیاری تعلیم، کھانا،رہائش کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن بھی مہیا کرتا ہے جو یتیم بچے اور بچیاں پری کیڈٹ کالج میں ایڈمیشن کے خواہشمند ہیں وہ جلد پاکستان سویٹ ہوم کی ویب سائٹ وزٹ کریں داخلہ فارم کو ان لائن فل کریں یا ہمارے دئیے گئے ایڈریس پہ ارسال کریں۔ محترم زمرد خان ہلال امتیاز نے میڈیا کے ۔نمائندگان۔ چیف ایڈیٹرز۔ کیمرہ مین اور حاضرین کی شرکت پہ انکا شکریہ ادا کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !