google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اتفاق ریزیڈنشیاء جی بی بلاک اسلام آباد میں جدید دینی مرکز کی بنیاد رکھ دی گئی

اتفاق ریزیڈنشیاء جی بی بلاک اسلام آباد میں جدید دینی مرکز کی بنیاد رکھ دی گئی

0

اسلام آباد کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے علاقے میں واقع اتفاق ریزیڈنشیاء جی بی بلاک نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ علاقے میں جدید دینی و روحانی مرکز خانقاہِ معلیٰ شاہ سید کی بنیاد رکھ دی گئی اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے مذہبی، سماجی اور روحانی شخصیات کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی


تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف روحانی شخصیت رستم علی انجم مرشد تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں سابق سیکرٹری گلگت بلتستان ،ثناء اللہ،حاجی اسحاق ہمدانی،مظفر شگری اور عبدالرحیم سکساوی شامل تھے۔ مقررین نے اس دینی مرکز کو علاقے میں روحانی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم اضافہ قرار دیا

اس موقع پر انتظامیہ نے بتایا کہ خانقاہ جدید طرزِ تعمیر کے مطابق قائم کی جائے گی، جس پر تخمینہ لاگت 13 کروڑ روپے ہوگی اور منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا واضح رہے کہ ایم این رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز گزشتہ پانچ سے چھ سالوں سے اپنے معزز کسٹمرز، بالخصوص گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے فوری انتقال اور فوری قبضے کی سہولت کے ساتھ انتہائی مناسب قیمتوں پر پلاٹس فراہم کر رہا ہے۔ جی بی ایم بلاک ایک کامیاب منصوبے کے طور پر سامنے آ چکا ہے جبکہ این بلاک پر بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہےاتفاق ریزیڈنشیاء جی بی بلاک اسلام آباد ایک منظم، محفوظ اور جدید



 رہائشی منصوبہ ہے جہاں 10، 5، 4 اور 3 مرلہ کے رہائشی پلاٹس دستیاب ہیں۔ منصوبے میں 20، 25 اور 35 فٹ چوڑی پختہ سڑکیں، صاف و شفاف ماحول، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی شہری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں پلاٹس کی بکنگ نقد اور آسان اقساط میں کی جا سکتی ہے، جبکہ فیملیز کے لیے پرسکون اور معیاری


 رہائشی ماحول کو یقینی بنایا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری اور رہائش دونوں حوالوں سے ایک قابلِ اعتماد انتخاب ہےاوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں مزید برآں، کسی بھی




 پروجیکٹ کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے لیے اے بی سی مارکیٹنگ کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس حوالے سے ایم این (مدثر نظر) ریئل اسٹیٹ کے اشتراک سے منصوبے کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !