google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سابق کوآرڈی نیٹر عبد الخالق کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

سابق کوآرڈی نیٹر عبد الخالق کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

0

عوامی مسائل پر میری گہری نظر ہے ، ان کے حل کیلئے دیانتدار قیادت وقت کی اہم ضرورت ہےصحت و تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں بہتری کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائونگا۔ پریس کانفرنس 




اسلام آباد ( حسین بلغاری ) چیئرمین امن کمیٹی ضلع گانچھے اور سابق کوآرڈی نیٹر ایس پی ریٹائرڈ عبد الخالق نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات ایک جمہوری اور ائینی عمل ہے جس کے ذریعے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کے وسیع تر مفاد میں انتخابی عمل کا حصہ بننا ہر شہری کا جمہوری اور آئینی حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سے 50 سالوں  سے عوامی مسائل پر میری گہری نظر ہے عملی زندگی کا اغاز کرنے کے بعد سے میں



 عوامی مسائل کو قریب سے دیکھتا اور سمجھتا آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف نمائندگی حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل کو ایوانوں تک پہنچانا اور ان کے عملی حل کے لیے سنجیدہ کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی عوام کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے مخلص دیانت دار اور باخبر قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہی مقاصد کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بھرپور مثبت اور عملی انداز میں انتخابات میں حصہ لے کر اپنے


 علاقے اور عوام کی خدمت کروں تاکہ ان کی زندگیوں میں حقیقی بہتری اور خوشحالی لائی جا سکے۔ انہوں نے اس امکان کو یکسر مسترد کیا کہ وہ کسی پیشکش کے نتیجے میں انتخابات میں حصہ لینے دستبردار ہوجاؤنگا۔ انہوں نے اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیاب ہوکر تعلیم و صحت اور دیگر عوامی شعبوں میں بہتری کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے مفادات کے تحفظ کیلئے دن رات کام کرونگا۔ 

خالق

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !