google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایران کے حالیہ مظاہروں اور واقعات کے حوالے سے ثقافتی قونصلر مجید مشکی نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

ایران کے حالیہ مظاہروں اور واقعات کے حوالے سے ثقافتی قونصلر مجید مشکی نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

0

     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)

ایران کے حالیہ واقعات اور مظاہروں کے حوالے سے ثقافتی قونصلر جناب مجید مشکی کا وضاحتی بیان گزشتہ ہفتے اسلامی جمہوریۂ ایران میں معاشی مسائل، بالخصوص زرمبادلہ کی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث تہران کے بازاروں میں پُرامن احتجاج دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں بعض تجارتی مراکز عارضی طور پر بند ہوئے۔ حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے صدر




 ڈاکٹر پزشکیان کی قیادت میں تاجروں اور ٹریڈ یونینز سے مذاکرات کیے، جس کے بعد شرحِ تبادلہ کے استحکام اور بازاروں کے دوبارہ کھلنے پر اتفاق ہوا اس صورتحال سے بیرونی دشمنوں نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ، دھمکیوں اور اندرونی بدامنی کو ہوا دینے کی سازشیں شروع کیں امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت سے بعض عناصر نے پُرتشدد مظاہروں کا سہارا لیا، جن میں ایک طرف سادہ لوح نوجوان اور دوسری جانب منظم و مسلح دہشت گرد گروہ شامل تھے، جن کا مقصد بدامنی پھیلانا اور بیرونی مداخلت کی راہ ہموار کرنا تھارہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ایؒ کے واضح پیغام کے بعد پُرامن



 مظاہرین فسادی عناصر سے الگ ہو گئے۔ انہوں نے عوام کے جائز احتجاج کے حق کی توثیق کی، جبکہ تخریب کاروں اور دہشت گردوں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔ سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے صبر و تحمل کے نتیجے میں عوام نے فسادیوں کو مسترد کر دیا اور بیشتر شہروں میں حالات پُرامن ہو گئےان واقعات کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ ایران نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ ایران کی باشعور قوم نے ایک بار پھر اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان لیا۔ پاکستان کی عوام اور حکومت نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے نظام، قیادت اور عوام کی بھرپور حمایت کی اور ہر قسم کی دہشت گردی اور منفی پروپیگنڈے کی مذمت  کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاس ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !