google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑ پڑے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑ پڑے

0

کراچی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔ استقبال کے لیے جمع ہونے والے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی اور کارکنان نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کیے۔



عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پرواز کی آمد کا وقت قریب تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی فلائٹ دو بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچنا تھی، جس کے پیش نظر پی ٹی آئی کے متعدد کارکن استقبال کے لیے پہلے ہی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

جھگڑے کے باعث ایئرپورٹ کے احاطے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہو گئی، تاہم بعد ازاں صورتحال قابو میں آ گئی۔ واقعے کے بعد انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کر کے کارکنان کو منتشر کیاتاحال جھگڑے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !